بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير اور بعض مسلمان علماء كی شركت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں آيت اللہ قبلان نےايرانی سفير محمد رضا شيبانی كی زحمتوں كی قدردانی كرتے ہوئے انہیں ايك شيلڈ پيش كی۔
آيت اللہ قبلان نے اس ملاقات میں كہا كہ محمد رضا شيبانی نے اپنی سفارت كے دوران لبنان اور ايران كے درميان تعلقات كو مستحكم كرنے كے لیے بہت زيادہ كوششیں كی ہیں اور لبنان كے مختلف علاقوں كی تعمير نو كے لیے ايرانی عہديداروں كے تعاون كو فراموش نہیں كيا جا سكتا۔
محمد رضا شيبانی نے بھی اس پروگرام میں ايران اور لبنان كے درميان دوستانہ تعلقات كےاستحكام میں آيت اللہ قبلان كے قومی اور اسلامی موقف كی قدردانی اور شكریہ ادا كيا ہے۔
482676