روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر ابوذر ابراہيمی تركمن نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كے دوران امام رضا علیہ السلام نامی ثقافتی فيسٹيول كے پروگراموں كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس فيسٹيول میں تين قسم كے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔
پہلے حصہ میں "امام رضا علیہ السلام كے نام خط" كا مقابلہ ہے جس كے اختتام پر دس نماياں خطوں كو ايرانی كلچرل سنٹر كی جانب سے انعامات ديئے جائیں گے۔
دوسرے اور تيسرے حصہ میں امام رضا علیہ السلام سے مربوط كتابوں كی نمائش اور امام رضا علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن منعقد كيا جائے گا جس میں روس، آذری، افغانی شيعہ شركت كریں گے اور شيعہ عالم دين آصف باقراوف امام رضا علیہ السلام كی سيرت طيبہ پر روشنی ڈالیں گے۔
482933