بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے وزارت داخلہ كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايران كے وزير داخلہ مصطفی محمد نجار نے اپنے پاكستانی ہم منصب سے ملاقات كے دوران ايران كو علاقے كا پُر امن ترين ملك قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ ہم پار سے ہونے والی ہر قسم كی دہشت گردی كا مقابلہ كرنے كی طاقت ركھتے ہیں لہذا حكومت پاكستان كو اس مسئلے میں تعاون كرنا چاہیے۔
محمد نجار نے پاكستان میں موجود دہشت گردی كے عناصر منجملہ ريگی گروپ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ابھی تك ہماری سرحدوں سے پاكستان كو كوئی خطرہ نہیں ہوا ہے اور ہمارے ہميشہ سے پاكستان
سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
نجار نے مزيد كہا كہ ايرانی حكومت اور عوام پاكستانی حكومت اور عوام سے محبت كرتے ہیں اور ہم كسی صورت میں ان دوستانہ تعلقات كو خراب نہیں كرنا چاہتے۔
پاكستان كے وزير داخلہ نے بھی دہشتگرد گروپ كے سربراہ "عبدالمالك ريگی" كو گرفتار كر كے ايران كے حوالے كرنے كا وعدہ كيا ہے رحمان ملك نے ايران میں ہونے والے دہشتگردی كے واقعات پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ پاكستان دہشتگردی كے خلاف جنگ میں ايران كے ساتھ تعاون كرنے كے لیے آمادہ ہے۔
انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے دشمن ايران اور پاكستان كے تعلقات كو خراب كرنا چاہتے ہیں لہذا دونوں ملكوں كو ہوشياری اور مل كر ان سازشوں كا مقابلہ كرنا ہو گا۔
482952