سياسی ميدان میں اخلاقيات كی ترويج میں میڈيا كا كردار انتہائی اہم ہے

IQNA

سياسی ميدان میں اخلاقيات كی ترويج میں میڈيا كا كردار انتہائی اہم ہے

سياسی گروپ: ايرانی صدر كے مطبوعات كے مشير نے مطبوعات كی نمائش میں ايكنا كے اسٹال كا وزٹ كرتے ہوئے كہا ہے كہ میڈيا سياسی ميدان میں اخلاقيات كی ترويج میں بہت اہم كردار ادا كر سكتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی صدر كے مطبوعات كے مشير علی اكبر جوانفكر نے ۲۵ اكتوبر كو مطبوعات اور خبررساں ايجنسيوں كی سولہویں بين الاقوامی نمائش كے خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اسٹال كا وزٹ كرتے ہوئے اس خبررساں ايجنسی كی سرگرميوں سے مطلع ہوئے ہیں۔
انہوں نے سياست كے ميدان میں تقوی كی مراعات كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ معاشرے كی تمام سرگرميوں میں تقوی اور اخلاق كی حكمرانی ہونی چاہیے۔ جوانفكر نے مزيد كہا كہ ہر حركت كی قدر و قيمت اس كے اخلاق كی وجہ سے ہے لہذا ذرائع ابلاغ كو چاہیے كہ وہ ہميشہ اخلاقی مسائل پر توجہ دیں كيونكہ میڈيا ان مسائل میں بہت اہم كردار ادا كر سكتا ہے۔
483720