بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق وزير روڈ وٹرانسپوٹ حميد رضا بہبہانی نے مطبوعات اور نيوز ايجنسيوں كی سولہویں بين الاقوامی نمائش میں قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اسٹال كا وزٹ كرتے ہوئے كہا ہے كہ میڈيا سياست كے ميدان میں اخلاقيات كی ترويج میں اہم كردار ادا كر سكتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر تمام ذرائع ابلاغ قرآن كريم كو اپنا معيار اور آئیڈيل قرار دیں تو معاشرے میں كسی قسم كا اختلاف پيدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن كريم تقوی كو بہت زيادہ اہميت ديتا ہے سب لوگوں كو بھائی چارے، دوستی اور سچ بولنے كی دعوت ديتا ہے اور ميرا عقيدہ ہے كہ معاشرے میں جو بھی ناگوار واقعہ پيش آتا ہے اس كا سرچشمہ تقوی كا نہ ہونا ہے۔
483996