دينی میڈيا كی سرگرميوں كا محور قرآن كريم ہونا چاہیے

IQNA

دينی میڈيا كی سرگرميوں كا محور قرآن كريم ہونا چاہیے

فكرگروپ: پيغمبر اكرم(ص) كی تبليغ كا محور قرآن كريم تھا اور ہمارے دينی میڈيا كی سرگرميوں كا محور بھی قرآن كريم ہونا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ریڈيو ٹی وی آرگنائزيشن كے اسلامی تحقيقاتی مركز كی كوششوں سے "دين اور میڈيا" كے موضوع پر منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار كے دوسرے روز بين الاقوامی سطح پر دين اور میڈيا كے بارے میں انجام دی جانے والی جديد ترين تحقيقات كو پيش كيا گيا ہے۔
ریڈيو ٹی وی آرگنائزيشن كے تعليمی اور تحقيقی مشير علی اصغر غلام رضائی نے دين كی ترويج میں میڈيا كی سرگرميوں كے بارے میں تقرير كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت تبليغ "يا ایھا الرسول بلغ ماانزل اليك من ربك وان لم تفعل فما بلغت رسالتھ واللہ يعصمك من الناس ان اللہ لا یھدی القوم الكافرين" غدير خم كے واقعہ كے بارے جو كچھ ہم جانتے ہیں وہ میڈيا اورذرائع ابلاغ كے ذريعے لوگوں تك پہنچا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ نبی اكرم(ص) كی تبليغ كا محور قرآن كريم تھا ليكن افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ ہم نے اپنی تبليغ میں قرآن كريم كو محور نہیں قرار ديا ہے جبكہ ہمارے ذرائع ابلاغ كو قرآن اور دين كے گرد گھومنا چاہیے۔
484537