اسلامی ٹيكسز كے دوسرے قومی سيمينار كا انعقاد

IQNA

اسلامی ٹيكسز كے دوسرے قومی سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: قم كی مفيد يونيورسٹی میں ۴ نومبر كو "اسلامی اور عادی ٹيكسز اور ان كا باہمی تعلق" كے موضوع پر دوسرا قومی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
قم كی مفيد يونيورسٹی كے اقتصادی مطالعاتی دفتر كے انچارج سيد ضياء الدين كياءالحسينی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی ٹيكسز كے دوسرے قومی سيمينار كے انعقاد كا مقصد دين اسلام میں بيان ہونے والے اسلامی ٹيكسوں كے اس وقت لوگوں سے وصول كیے جانے والے عام معروف ٹيكسوں كے باہمی ارتباط كا جائزہ لينا ہے۔
كياء الحسينی نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد میں مفيد يونيورسٹی كے اقتصادی مطالعاتی دفتر اور ملك كی مالياتی امور كی آرگنائزيشن كے تحقيقی اور مطالعاتی دفتر نے تعاون كيا ہے۔
485908