بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی محمد علوی گرگانی نے ۳۱ اكتوبر كو ادارہ اوقاف وخيراتی امور اور شعبہ تبليغ كے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمين رضوی مہر سےملاقات كرتے ہوئے كہا ہےكہ دشمن اسلام كو روكنے كی كوششیں كر رہا ہے لہذا ملبغين كو چاہیے كہ وہ دين كی صحيح تبليغ كر كے دشمنوں كی ان كوششوں كو خاك میں ملا دیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايك مبلغ اپنی تبليغ اس وقت موثر واقع ہو سكتا ہے جب وہ اپنے آپ كو وعظ و نصيحت كا مخاطب قرار دے اور دوسروں كو نصيحت كرے۔ آيت اللہ علوی گرگانی نے مزيد كہا ك تبليغ دين، دين كا ايك بنيادی ركن ہے جو مبلغين كے اختيار میں ہے لہذا مبلغين كو سب سے پہلے اپنے علم پر عمل كرنا چاہیے۔
485765