بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جرمنی كی "ھالہ" يونيورسٹی كی لائبريری كے مشرق وسطی شعبے میں مشرق وسطی كے ممالك كے بارے میں ۱ لاكھ ۳۰ ہزار جلد كتابیں ركھی ہوئی ہیں۔ اور ۲۰۰۰ء سے ہر سال اس لائبريری میں ۱۰ ہزار جلد كتابوں كا اضافہ كيا جاتا ہے۔
ھالہ يونيورسٹی كی ايران سے مربوط كتابوں والے حصے میں اسلامی معاشروں كی ثقافت اور تہذيب اور مشرق وسطی كے علاقے میں واقع ديگر معاشروں كے بارے میں كتابوں كو ركھا گيا ہے۔ اس حصے میں كتابوں كے علاوہ مطبوعات اور سی ڈيز كی صورت ارتباطی وسائل كو بھی ركھا گيا ہے تاكہ جرمن محققين اس سےاستفادہ كر سكیں۔
486080