بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ فيسٹيول ايران كے سفارتخانے میں منعقد ہوا جس میں قطر میں مقيم ايرانيوں، ثقافتی اور معتبر شخصيات اور يونيورسٹيوں كے اساتذہ نے شركت كی ہے۔
قطر میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر احمدی نے اس فيسٹيول میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ اس سال ايران كے ۲۰ كلچرل سنٹرز نے پوری دنيا میں رضوی فيسٹيول كے انعقاد میں شركت كی ہے اور قطر میں ايرانی كلچرل سنٹر نے شعررضوی فيسٹيول كے انعقاد میں شركت كی ہے۔
انہوں نے امام رضا علیہ السلام كی ايك خصوصيت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ امام رضا علیہ السلام نے معاشرہ اور سياست پر اپنی وسيع اور گہری نظر كے ذريعے ثقافتی چينلز كو مواقع میں تبديل كيا اور ہم اس چيز كا امام (عج) كے مناظروں میں مشاہدہ كر سكتے ہیں۔
485857