حوزہ علمیہ قم كے اسلامی تبليغاتی دفتر سے وابستہ تحريك سافٹ ويئر كی علمی نشستوں اور سيمينار كے انچارج اور تحقيقی امور كے ماہر "وحيد علی لو" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی علوم میں روش كی پہچان كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار سے پہلے كئی تخصصی نشستوں كا اہتمام كيا گيا ہے اور یہ اس سلسلے كی پانچویں نشست ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ اس نشست میں كورس كی كتابوں كی تدوين اور مطالعاتی آرگنائزيشن كے سربراہ حجۃ الاسلام احمد احمدی اور انجمن حكمت و فلسفہ كے سربراہ غلام رضا اعوانی شركت كر رہے ہیں اور حجۃ الاسلام حسين سوزنچی اس نشست كے سيكرٹری كے فرائض انجام دیں گے۔
486539