سياسی گروپ: ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان نے امريكی وزارت خارجہ كی آزادی مذہب پر مبنی سالانہ رپورٹ پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا ہے كہ عالم اسلام میں ہيومن رائٹس كے بارے میں سياسی اہداف سے متاثر امريكی حكومت كا حقيقيت سے عاری رویہ اس بات كی تائيد كرتا ہے كہ امريكی حكام اپنی سياست خارجہ میں مسلمانوں كے بارے میں دوغلی پاليسی ركھے ہوئےہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے وزارت خارجہ كے ادارہ اطلاعات اور مطبوعات كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان كے خصوصی مشير "رامين مہما نپرست" نے امريكی وزاورت خارجہ كی آزادی مذہب پر مبنی سالانہ رپورٹ كے بارےمیں پوچھے گئے سوال كے جواب میں كہا كہ جبكہ امريكی حكومت كے منفی رویے كے بارے میں عالم اسلام میں وسيع پيمانے پر نفرت پائی جاتی ہے لہذا اس صورت حال میں دوسروں كے لیے غير منطقی اورتفرقہ آميز نقطہ نظرات كو پيش كرنا اسلام كے خلاف جنگ كی واضح علامت اور امريكہ كی دوغلی پاليسی ہے ۔ وزارت خارجہ كے ترجمان نے اقوام متحدہ كی ہيومن رائٹس كونسل میں گولڈ سٹون كی رپورٹ پر امريكہ كی منفی رائے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ عالم اسلام میں ہيومن رائٹس كے بارے میں امريكی حكام كا رویہ ان كے سياسی اہداف كی عكاسی كرتا ہے اور یہ اس بات كی تائيد بھی كرتا ہے كہ اسلامی ممالك كے بارے میں امريكہ دوغلی سياست ركھتا ہے۔
486571