افغانستان كے حج پروگراموں كو منظم كرنے كی قومی كمیٹی كا اجلاس

IQNA

افغانستان كے حج پروگراموں كو منظم كرنے كی قومی كمیٹی كا اجلاس

سياسی وسماجی گروپ: افغانستان كے حج پروگراموں كو منظم كرنے كی قومی كمیٹی نے اس ملك سے سعودی عرب روانہ ہونے والے زائرين كے حالات سے آگاہ كرنے كے لیے ايك اجلاس منعقد كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق كمیٹی كے اراكين نے اس اجلاس میں زائرين كو منتقل كرنے كے طريقہ كار پر رضايت كا اظہار كيا ہے۔
وزارت حج و اوقاف كے سرپرست نے حج پروگراموں كو منظم كرنے كی قومی كمیٹی كو رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا كہ ابھی تك ۹۱۷۰ سے زائد حاجی سعودی عرب روانہ ہو چكے ہیں۔
آريانا فضائی كمپنی كے سربراہ نے بھی اس كمپنی كی پروازوں كو اپنے منصوبوں كے مطابق قرار ديتے ہوئے حاجيوں كو منظم طور پر منتقل كرنے پر اطمينان كا اظہار كيا ہے۔
486538