مصطفوی نے دوسرے ممالك میں ايران كی ثقافتی سرگرميوں كی توسيع كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

مصطفوی نے دوسرے ممالك میں ايران كی ثقافتی سرگرميوں كی توسيع كی ضرورت پر زور ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ نے اس آرگنائزيشن كے عہديداروں اور كاركنوں سے دوستانہ نشست میں اس بات پر زور ديا ہے كہ دوسرے ممالك میں ايران كو اپنی ثقافتی سرگرميوں كو منظم كرنا چاہیے اور اسے وسعت دينی چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ "مہدی مصطفوی" نے كہا ہے كہ ثقافتی امور كے سرپرست بہت سے حقيقی ادارے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی اعلی كونسل كے ركن ہیں اور ان اداروں كو منظم كر كے بين الاقوامی سطح پر ثقافتی سرگرميوں كو ثمر آور بنايا جا سكتا ہے اور گزشتہ دو سالوں میں ہم نے اس سلسلے میں بہت اہم قدم اٹھائے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ بين الاقوامی سطح پر حالات تبديل ہو رہے ہیں لہذا ہمیں ان حالات كے مطابق اپنے پروگراموں كو منظم كرنا چاہیے۔ ہمیں جديد اور موجودہ وسائل سے استفادہ كرنا چاہیے اور اس سلسلے میں دوسرے ممالك میں ايرانی كلچرل سنٹرز بہت اہم كردار ادا كر سكتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں بہت اہم اقدامات بھی كیے ہیں۔
مصطفوی نے آخر میں كہا كہ تمام اداروں كے تعاون سے ہمیں ايران كی ثقافتی سرگرميوں كی توسيع كے لیے كئی ديگر اہم اقدامات انجام دينے چاہيیں۔
486445