مسئلہ فلسطين لبنان اور اسلامی جمہوریہ ايران كے درميان اتحاد كا سبب ہے

IQNA

مسئلہ فلسطين لبنان اور اسلامی جمہوریہ ايران كے درميان اتحاد كا سبب ہے

فكرونظر گروپ: لبنان كی جبل عامل كی علماء تنظيم كے سربراہ شيخ عفيف نابلسی نے بيروت میں حوزہ علمیہ قم سے گئے ہوئے میڈيا وفد سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ مسئلہ فلسطين، لبنان اور ايران كے درميان اتحاد و وحدت كا سبب ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق شيخ عفيف نابلسی نے اس ملاقات میں لبنان كی قومی وحدت كے بارے میں ايران كے موقف كی قدردانی كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے ساتھ ہمارا اتحاد فقط مذہبی مشتركہ نكات كی وجہ سے نہیں ہے یہ پہچان حقيقت پر ايمان، مسئلہ فلسطين كا دفاع اور دونوں ممالك كی پوری دنيا كے مظلوموں كی پشست پناہی كا نتيجہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مسئلہ ملت فلسطين اور صہيونی حكومت كے مقابلے میں لبنانی مجاہدين كی پشت پناہی دونوں ممالك كے درميان تعلق كو مستحكم كرنے كا اہم ترين سبب ہے۔
488020