بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے OIC كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كے ركن OIC كے ركن ممالك كے وزراء خارجہ سے خطاب كرتے ہوئے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مسجد الاقصی اور قدس شريف میں اسرائيلی مظالم كا جائزہ لينے كے لیے اس كونسل سے ايك خصوصی اجلاس كا مطالبہ كریں۔
دوسری جانب OIC كے سيكرٹری جنرل نے اديان كی اہانت كے خلاف جدوجہد كرنے كے بارے میں اس آرگنائزيشن كے موقف كے بارے میں رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا كہ یہ موقف اديان كی اہانت كے خلاف جدوجہد كرنے كے بارے میں بين الاقوامی منشور پر عمل كرنے كی ضرورت پر زور ديتا ہے۔
487425