بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں اہل سنت كے معروف عالم دين اور انڈونيشيا كی مجلس العلماء كی صدارتی كمیٹی كے ركن ڈاكٹر عمر شہاب اور اسلامی جمہوریہ ايران كے حجۃ الاسلام والمسلمين ابراہيمی نے شعیہ وسنی مشتركہ نكات، اسلامی فرقوں كے درميان اتحاد و وحدت قائم كرنے میں اسلامی مذاہب كے ائمہ كا كردار اور موجودہ دنيا میں مسلمانوں كے درميان وحدت كی ضرورت جيسے موضوعات پر تقارير كی ہیں۔
علاوہ ازیں اس سيمينار میں انڈونيشيا میں مذہبی اختلافات كو ہوا دينے اور شدت پسندی كی ترويج كرنے والے عناصر كے مقابلے میں ہوشيار رہنے كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔
488453