بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت میں قدس اور مسجد الاقصی كی حمايت میں منعقد ہونے والی نشست میں نبیہ بری كے پيغام كو پڑھ كر سنانے والے حسن المصری نے كہا ہے كہ صہيونی حكومت كا منصوبہ فقط فلسطينی شہريوں كے لیے خطرنات نہیں ہے بلكہ یہ تمام انسانيت پر ظلم ہے۔
اس تقرير میں مغربی دنيا سے اپيل كی گئی ہے كہ وہ انسان كی حفاظت اور دنيا میں صلح قائم كرنے كے لیے صہيونی حكومت كی پاليسيوں كا مقابلہ كرنے كے لیے اٹھ كھڑے ہوں۔
لبنان كے سابقہ وزير اعظم نے كہا ہے كہ قدس، مسئلہ فلسطين كا قلب ہے اور اگر یہ ختم ہو جائے تو فلسطين كا قلب حركت سے رك جائے گا۔
488404