مغربی دنيا كو صہيونی منصوبے كا مقابلہ كرنے كے لیے اٹھ كھڑا ہونا چاہیے

IQNA

مغربی دنيا كو صہيونی منصوبے كا مقابلہ كرنے كے لیے اٹھ كھڑا ہونا چاہیے

سياسی وسماجی گروپ: بيروت میں منعقد ہونے والی نشست میں نبیہ بری كے نمائندے نے صہيونی حكومت كے مظالم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے مغربی دنيا سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ انسانيت كے دفاع اور صہيونی حكومت كے منصوبے كے مقابلے كے لیے اٹھ كھڑ ہونا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت میں قدس اور مسجد الاقصی كی حمايت میں منعقد ہونے والی نشست میں نبیہ بری كے پيغام كو پڑھ كر سنانے والے حسن المصری نے كہا ہے كہ صہيونی حكومت كا منصوبہ فقط فلسطينی شہريوں كے لیے خطرنات نہیں ہے بلكہ یہ تمام انسانيت پر ظلم ہے۔
اس تقرير میں مغربی دنيا سے اپيل كی گئی ہے كہ وہ انسان كی حفاظت اور دنيا میں صلح قائم كرنے كے لیے صہيونی حكومت كی پاليسيوں كا مقابلہ كرنے كے لیے اٹھ كھڑے ہوں۔
لبنان كے سابقہ وزير اعظم نے كہا ہے كہ قدس، مسئلہ فلسطين كا قلب ہے اور اگر یہ ختم ہو جائے تو فلسطين كا قلب حركت سے رك جائے گا۔
488404