بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے جمہوریہ آذربائيجان كی خبررساں ايجنسی "APA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تين روزہ سيمينار كا آغاز ۵ نومبر كو ہوا جس میں OIC كے ركن ممالك كے علاوہ بوسنيا، جمہوریہ شمالی قبرس، روس، تھائی لينڈ، مقدونیہ اور بين الاقوامی آرگنائزيشنز كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
تركی كے وزير تجارت نے اس اجلاس كے پہلے دن خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دنيا كے موجودہ معاشی بحران كے پيش نظر علاقے كے مختلف ممالك كو مختلف ميدانوں میں ايك دوسرے سے تعاون كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
اس اجلاس كے شركاء نے OIC كے ركن ممالك پر دنيا كے معاشی بحران كی تاثير كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
488511