لبنان میں كتاب "اللہ تعالی يتجلی فی الجمال" كی اشاعت

IQNA

لبنان میں كتاب "اللہ تعالی يتجلی فی الجمال" كی اشاعت

فكرونظر گروپ: لبنان میں اس ملك كے عالم دين "مصطفی اليحفونی" كی كتاب "اللہ تعالی يتجلی فی الجمال" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كے مؤلف نے ۴ نومبر كو جنوب لبنان كے شہر "عباسیہ" كی ثقافتی اور سماجی انجمن كے ہال میں منعقد ہونے والے پروگرام كے دوران اپنی اس تاليف پر دستخط كیے ہیں۔
عباسیہ شہر كی ثقافتی اور سماجی انجمن كی دعوت پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں بہت سے لبنانی شہريوں نے شركت كی ہے۔
اس پروگرام میں مقررين نے اس اسلامی كتاب كی تاليف پر مصطفی اليخفونی كا شكریہ ادا كيا ہے۔
488477