روس میں "تہذيبوں كی گفتگو میں فلسفہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

روس میں "تہذيبوں كی گفتگو میں فلسفہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: ماسكو میں فلسفہ كے عالمی دن كی مناسبت سے ۱۶ سے ۱۹ نومبر تك "تہذيبوں كے درميان گفتگو میں فلسفہ" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار يونيسكو اور روس كی اكیڈمی علوم سے وابستہ فلسفہ انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔
روسی صدر دمتری ميدويدف كی شركت سے افتتاح ہونے والی اس كانفرنس میں ايران، جرمنی، چين، ہندوستان، امريكہ، سوریہ، اٹلی، لٹونيا، ڈنمارك، جاپان، جنوبی كوريا، نائيجيريا، اسپين، بلغاریہ، فرانس، روس، ارمنيا، يوكرائن، كينیڈا، تركی، قازقستان، بلاروس، آذربائيجان، ليتوانيا، ازبكستان اور تاجيكستان كے فلاسفہ ۳۰۱ مقالے پيش كریں گے۔
ثقافتی انقلاب كی اعلی كونسل كے ركن حجۃ الاسلام والمسلمين علی اكبر رشاد، انجمن حكمت و فلسفہ كے سربراہ غلام رضا اعوان يونيسكو میں ايران كے نمائندے محمد رضا مجيد اس سيمينار میں شركت كریں گے۔
489062