حج، دنيائے اسلام كے لیے ايك عظيم ذخيرہ ہے: قائد انقلاب اسلامی

IQNA

حج، دنيائے اسلام كے لیے ايك عظيم ذخيرہ ہے: قائد انقلاب اسلامی

سياسی گروپ: حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے ۱۹۹۳ء كو حج كے متعلقہ افراد سے ملاقات كرتے ہوئے كہا تھا كہ حج دنيائے اسلام كے لیے ايك عظيم ذخيرہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۱۹۹۳ء كو حج كے پروگراموں كے مربوط افراد سے ملاقات كی تھی۔ جس میں قائد انقلاب اسلامی نے حج كو دنيائے اسلام كے لیے ايك عظيم ذخيرہ كا نام ديا تھا اور حج كے بين الاقوامی، سياسی، سماجی اور معنوی پہلووں كی اہميت كی وضاحت كی تھی۔
حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے مسلمانوں كے اس اجتماع كے مقصد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا تھا كہ حج دنيائےاسلام كے لیے ايك عظيم ذخيرہ ہے اور اس سے صحيح استفادہ كرنا امت اسلام كی حيات اور مفادات كا ضامن ہو سكتا ہے اور حج كے پروگراموں كے لیے خاص دنوں كا معين ہونا اس بات كی دليل ہے كہ دنيا كے تمام مسلمان اس موقع سے استفادہ كرتے ہوئے ايك دوسرے سے تعلقات قائم كریں اور ايك دوسرے سے تبادلہ خيال كر كےاپنی مشكلات اور مسائل كو حل كریں۔
قائد انقلاب اسلامی نے مسلمانوں كو غفلت سےدچار كرنے كے لیے عالمی استكبار كی كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا تھا كہ عالمی استكبار كی سب سے زيادہ كوشش بيدار اور ہوشيار ملتوں سے مقابلہ كرنا ہے اور مغربی طاقتوں كی اسلامی جمہوریہ ايران سے مخالفت كا سرچشمہ بھی یہی حقيقت ہے۔ اس وقت ہيومن رائٹس كے مخالف امريكی اور يورپی عوام كو گمراہ كرنے كے لیے ہيومن رائٹس كا پرچم بلند كیے ہوئے ہیں اور چھوٹے پروپيگنڈوں كے ذريعے اسلامی ايران پر مختلف قسموں كی تہمتیں لگا رہے ہیں ليكن ملت اور حكومت ايران كی عزت، سربلندی اور استقلال دشمنوں كی ناكامی كی سب سے واضح دليل ہے۔
488393