سری لنكا كے سكولوں میں اسلامی انقلاب ايران كے مبانی كا تعارف

IQNA

سری لنكا كے سكولوں میں اسلامی انقلاب ايران كے مبانی كا تعارف

فكرونظر گروپ: سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے اس ملك كے وزير تعليم سے ملاقات كے دوران سری لنكا كے سكولوں اور كالجوں كے تعليمی كورس میں اسلامی انقلاب ايران كے تعارف كے لیے بعض جديد كورس شامل كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "سيد محمود رضا مرندی" نے ۶ نومبر كو اس ملك كے وزير تعليم "سوسيل پريما جايانتا" سے ملاقات كے دوران مطالبہ كيا ہے كہ اس ملك كے سكولوں اور كالجوں كے نصاب میں ايران میں نظام قيادت اور حضرت امام خمينی(رح) ايران كے آئين اور پرشين گلف كی جنگ میں ايران كا اسٹریٹجك كردار جيسے موضوعات كو شامل كيا جانا چاہیے۔
اس ملاقات كے دوران جايانتا نے خوشی كا اظہار كرتے ہوئے ايرانی كلچرل سنٹر كی درخواست كا مطالعہ كرتے ہوئے كہا كہ اس درخواست كو نصابی كتابوں پر نظرثانی كی كونسل كے سامنے پيش كيا جائے گا جو آئندہ آٹھ مہينوں تك اپنا اجلاس منعقد كر رہی ہے۔
489504