بيروت میں "اريج القرآن" نامی ماہنامہ كے جديد شمارے كی اشاعت

IQNA

بيروت میں "اريج القرآن" نامی ماہنامہ كے جديد شمارے كی اشاعت

فكرونظرگروپ: لبنان كی جمعيت قرآن كريم كی كوششوں سے بيروت میں "اريج القرآن" نامی چھبيسواں شمارہ زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس شمارے میں قرآنی مسائل اور موضوعات كو تحرير كيا گيا ہے۔
اس ماہنامہ كے مختلف حصوں میں "داستان اورآيت"، "قرآنی اخبار"، "اہل قرآن سے گفتگو"، "اہل بيت(ع) كے كلام میں قرآن"، "قرآنی استفتائات"، "معروف خلاق قراء" اور قرآنی مقابلہ" جيسے موضوعات كو تحرير كيا گيا ہے۔
اس كے علاوہ عالم كے معروف قراء "محمد سعيد عبدالصمد الزناتی" سے گفتگو اور مصری نامور قاری "محمد صديق منشاوی" كے حالات زندگی كو تحرير كيا گيا ہے۔
اس جريدے كے بارے میں معلومات حاصل كرنے كے لیے لبنان كی جمعيت قرآن كی سائٹ پر رجوع كيا جا سكتا ہے كہ جس كا ایڈريس یہ ہے۔ www.qurankarim.org

489469