بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نائيجيريا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "عظيمی نصر آبادی" نے ۴ نومبر كو اس ملك كے انصارالدين كالج كے پرنسل پروفيسر" باباتوندہ فلاويو ليسبوا" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ انصارالدين كالج كے طلباء كے لیے ايك روزہ تعليمی اور تفريحی ٹور كے انعقاد كو پہلا مشتركہ تعاون ہے اور ہمیں اميد ہے كہ یہ پروگرام كاميابی سے ہمكنار ہو گا اور آئندہ كے تعاون كا پيش خيمہ ثابت ہو گا۔
اس ملاقات میں باباتوندہ نے كہا ہے كہ نائيجيريا كی جمعيت انصارالدين كا یہ علمی اور تعليمی مركز، دينی علوم كی تعليم، قرآن كريم اور عربی زبان جيسے مختلف موضوعات كے بارے میں سرگرمياں انجام دے رہا ہے۔
اس ملاقات كے اختتام پر انگريزی اور عربی زبان كچھ دينی كتابیں اس كالج كے پرنسپل كو تحفہ كے طور پر ديا گياہے۔
489580