امام موسی صدر كے نظريات پر عمل پيرا ہو كر ہی قدس كا دفاع ممكن ہے

IQNA

امام موسی صدر كے نظريات پر عمل پيرا ہو كر ہی قدس كا دفاع ممكن ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی پارٹی وليم تخلہ نے اپنی ايك تقرير میں كہا ہے كہ فقط نعروں كے ذريعے قدس كا دفاع ممكن نہیں ہے بلكہ امام موسی صدر كے نظريات پر عمل پيرا ہو كر اس دفاع كو ممكن بنايا جا سكتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ ۸ نومبر كو شہر "صور" میں "مسجد الاقصی كی كاميابی كے لیے" كے عنوان سے مسجد الاقصی كی حمايت كی ايك نشست میں وليم نخلہ كے سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ امام موسی صدر نے قدس كو امت اسلام كا مسئلہ قرار ديا تھا كہ جس كو آزاد كروانا تمام مسلمانوں كی ذمہ داری ہے۔
نخلہ نے صہيونی حكومت كے مظالم كے مقابلے میں عرب دنيا كی خاموشی پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسئلہ فلسطين مين عرب ليگ كاكردار كيا ہے؟ كيا ملت فلسطين كی صفوں میں اختلافات ايجاد كرنا ان كے فائدہ كے لیے ہے؟ اس لبنانی پاردری نے دنيا كے تمام شريف اور حريف پسند انسانوں سے اپيل كی ہے كہ وہ صہيونی ظالموں كے چنگل سے فلسطين كو نجات دينے كے لیے كوشش كریں۔
490101