سماجی گروپ: حجۃ الاسلام والمسلمين پناہيان نے "ھما میں حج كی شان وشوكت" كے موضوع پر منعقد ہونے والے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ بہت سے ممالك كروڑوں ڈالر خرچ كر كے اس كوشش میں ہیں كہ حج كو پوشيدہ اور سنسر كيا جائے لہذا اس قسم كے افراد كا مقابلہ كرنے كے لیے حج ابراہيمی سے تمام اديان كو آگاہ كرنا چاہیے كيونكہ تمام اديان حضرت ابراہيم(ع) كو قبول كرتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "ھما میں حج كی شان وشوكت" كے موضوع پر منعقد ہونے والے اجتماع میں نمائندہ ولی فقیہ اور ايرانی حجاج كے سرپرست آيت اللہ محمدی ری شہری، حجۃ الاسلام والمسلمين پناہيان، ايران ائركمپنی(ھما) كے ڈائريكٹر اور ايران ائر كے ديگر عہديداروں نے شركت كی۔
حجۃ الاسلام والمسلمين پناہيان نے اس اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حج ہمارے دين كا بين الاقوامی فريضہ ہے اور بہت سے ممالك اس حج كو مخفی اور سنسر كرنے كے لیے كروڑوں ڈالر خرچ كر رہے ہیں اور ديگر تمام ممالك اس حج كو سنسر كرنے اور مخفی ركھنے سے اجتناب كریں تو پوری دنيا میں حج اور اسلام كی حكمت آشكار ہو جائے گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دنيا كے بڑے بڑے تمام اديان حضرت ابراہيم(ع) كے پيغمبر ہونے كا عقيدہ ركھتے ہیں لہذا حج اور اسلام كو بين الاقوامی كرنے كے لیے حج ابراہيمی كو احسن طريقے سے تعارف كروانا كافی ہے اور اس صورت میں تمام اديان منجملہ عيسائی اور یہودی بھی حج كو قبول كریں گے اور اس كے خلاف منفی پروپيگنڈہ نہیں كریں گے۔
485525