محقق اردبيلی يونيورسٹی میں "دنيا كے مسلمانوں كی مظلوميت" كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

IQNA

محقق اردبيلی يونيورسٹی میں "دنيا كے مسلمانوں كی مظلوميت" كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: محقق اردبيلی يونيورسٹی میں "عالمی استكبار اور دنيا كے مسلمانوں كی مظلوميت" كے عنوان سے ايك نمائش منعقد كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردبيلی كی رپورٹ كے مطابق شہريار ثقافتی مركز كی كوششوں سے لگائی جانے والی یہ نمائش ايك ہفتہ تك جاری رہے گی۔
اس نمائش كا مقصد دنيا كے مسلمانوں كی مظلوميت كی فرياد كو طلباء تك پہنچانا اور انہیں مسلمان نشين علاقوں میں عالمی استكبار كےمظالم كے بہت كم حصہ سے آگاہ كرنا ہے۔
اس نمائش میں غزہ، چيچنيا، سين كيانگ، خوجالی، قرہ باغ، اور بوسنيا میں ہونے والے استكبار كے مظالم كو ۸۰ سے زائد تصويری بورڈ كے ذريعے پيش كيا گيا ہے۔
485606