جانبازوں كے پہلے قافلے كی مدينہ منورہ روانگی

IQNA

جانبازوں كے پہلے قافلے كی مدينہ منورہ روانگی

سماجی گروپ: ۹ نومبر كو جانبازوں كا پہلا قافلہ مدينہ منورہ میں داخل ہوا ہے اور قائد انقلاب اسلامی كے دفتر كے تعليمی و تحقيقی مشير نے ان كا استقبال كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۱۹۷ جانبازوں كا یہ قافلہ مدينہ منورہ میں داخل ہوا ہے۔ جن میں ويل چيئر كے جانبازوں كے ہمراہ ۱۰ افراد، چارفوٹوگرافر، میڈيكل كے چار افراد اور ۶۸ جانبازوں كی بيوياں بھی ان كے ہمراہ ہیں۔
قابل ذكر ہے كہ یہ قافلہ جونہی مدينہ منورہ میں داخل ہوا تو قائد انقلاب اسلامی كے دفتر كے تعليمی و تحقيقی مشير حجۃ الاسلام والسلمين قاضی عسگر نے ان كا استقبال كيا۔
490818