بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ماكو شہر كے گورنر كے مشير "نادر كاظمی" نے وسطی ايشيا كے ممالك كے حاجيوں كو سہوليات فراہم كرنے كی كيفيت كے بارے میں منعقد ہوئے ايك اجلاس میں كہا ہے كہ گزشتہ سال بھی ۵۳۰ بسوں اور ۷۲۰ گاڑيوں كے وسيلے سے ۱۰۶۰۰ حاجی بازرگان كی سرحد سے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں فيصلہ كيا گيا ہے كہ كچھ لوگ مترجم كے طور پر بازرگان سرحد، مساجد پٹرول پمپوں اور بينكوں میں موجود ہوں تاكہ ان حاجيوں كو كسی قسم كی مشكلات پيش نہ آئیں۔
490998