اسلامی ممالك سے تعاون كو وسعت دينے كے لیے تركی كا اظہار آمادگی

IQNA

اسلامی ممالك سے تعاون كو وسعت دينے كے لیے تركی كا اظہار آمادگی

سياسی وسماجی گروپ: تركی كے صدر عبداللہ گل نے استنبول میں oic كے اقتصادی اجلاس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كا ملك oic كے ركن اسلامی ممالك سے وسيع پيمانے پر تعاون كرنے كے لیے آمادہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے بين الاقوامی روزنامہ "الشرق الاوسط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبداللہ گل نے استنبول میں oic كے اقتصادی اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ تركی كا اسلامی ممالك سے تعاون اس ملك كے يورپی يونين سے الحاق كے ساتھ كوئی منافات نہیں ركھتا ہے۔
تركی كے صدر نے مزيد كہا كہ امنيت اور وسيع پيمانے پر تعاون كے متحقق ہونے میں انرجی اور تجارت كے ميدان میں مشتركہ منصوبے بہت اہم كردار ادا كریں گے۔
عبداللہ گل نے آخر میں كہا ہے كہ تركی بالواسطہ يا بلاوسطہ مسئلہ فلسطين جيسے مشرق وسطی اور كمسك كے ركن ممالك كی مشكلات كو حل كرنے كے لیے كوششیں كرے گا۔
490731