تيرانا كی بين الاقوامی كتب نمائش میں اسلام اور عيسائيت كے دينی پبليكيشنز كی بھرپور شركت

IQNA

تيرانا كی بين الاقوامی كتب نمائش میں اسلام اور عيسائيت كے دينی پبليكيشنز كی بھرپور شركت

سياسی و سماجی گروپ: آلبانیہ كے شہر تيرانا كی بارہویں بين الاقوامی كتب نمائش كا افتتاح ہوا ہے جس میں ايرانی پبليكيشنز اور اسلام اور عيسائيت كے دينی اور ثقافتی انسٹیٹيوٹز نے بھرپور شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ علاقہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق دسيوں ملكی، علاقائی اور غير ملكی پبليكيشنز كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں آلبانیہ كے وزير ثقافت، سيروسياحت، ورزش اور جوان كی مشير محترمہ سوزانا توركو اور كئی سياسی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی ہے۔ اس نمائش كے غير ملكی پبليكيشنز كے شعبہ میں كوسوو، يونان، مقدونیہ اور اسلامی جمہوریہ ايران كے پبليكيشنز نے شركت كی ہے۔ تيرانا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں شركت كے دوران نمائش كے مختلف اسٹالز كا وزٹ كرتے ہوئے وہاں پر موجود شخصيات سے بحث وگفتگو كی ہے۔
492361