بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ علاقہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق دسيوں ملكی، علاقائی اور غير ملكی پبليكيشنز كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں آلبانیہ كے وزير ثقافت، سيروسياحت، ورزش اور جوان كی مشير محترمہ سوزانا توركو اور كئی سياسی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی ہے۔ اس نمائش كے غير ملكی پبليكيشنز كے شعبہ میں كوسوو، يونان، مقدونیہ اور اسلامی جمہوریہ ايران كے پبليكيشنز نے شركت كی ہے۔ تيرانا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں شركت كے دوران نمائش كے مختلف اسٹالز كا وزٹ كرتے ہوئے وہاں پر موجود شخصيات سے بحث وگفتگو كی ہے۔
492361