سوڈان میں ايران كا حكومتی نظام اور عالمی دھمكياں كے موضوع پر گول ميزكانفرنس

IQNA

سوڈان میں ايران كا حكومتی نظام اور عالمی دھمكياں كے موضوع پر گول ميزكانفرنس

سياسی وسماجی گروپ: سوڈان كے شہر خرطوم میں ايران كا حكومتی نظام اور عالمی دھمكياں كے موضوع پر ايك گول ميزكانفرنس منعقد ہوئی ہے جس میں اس ملك كی علمی، ثقافتی، سياسی، تحقيقی اور ذرائع ابلاغ كی شخصيات نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سوڈان میں ايرانی سفير "رضا عامری" نے ۱۱ نومبر كو مشرق وسطی اور آفريقہ مطالعاتی سنٹر كے ہال میں منعقد ہونے والی گول ميزكانفرنس میں كہا ہے كہ ہر ملك استقلال كا خواہاں ہے اور اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد ايران میں جديد نظريات پيدا ہوئے ايران كے اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد اسے مختلف قسم كی دھمكيوں دباؤ اور دشمنوں كا سامنا كرنا پڑا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دشمن اس وقت ايران اور عربوں كے تعلقات كو خراب كرنے كی كوشش كر رہا ہے اور وہ ہمسایہ عربی ممالك اور دنيا كو ايران سے خوفزدہ كرنے كی كوشش كر رہا ہے اور ايران كے ایٹمی مسئلہ كو بڑھا چڑھا كر پيش كر رہا ہے ليكن فلسطينی مسلمانوں كی سرزمين پر ناجائز قبضہ كرنے والے اسرائيل كی حمايت كرتا ہے۔
ايرانی سفير نے عراق اور افغانستان كی اسلامی سرزمينوں پر غير ملكی فورسز كی موجودگی كو علاقہ كے لیے حقيقی دھمكی قرار ديا ہے اور ايران كے ہمسایہ ممالك كے امن وصلح كو ايران كا امن قرار ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كے قائدين اور حكام اوباما كے دھوكے اور فريب پر مبنی نعروںسے دھوكہ نہیں كھاتے۔
اس گول ميزكانفرنس میں موجود سوڈان كی ۷۰ سياسی، ثقافتی اور علمی شخصيات نے بھی اسلامی جمہوریہ ايران كے موقف كی حمايت كی ہے۔
492672