بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار سے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بيروت میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "رئيس زادہ" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ فروری كے آخری عشرہ اور مارچ كے پہلے پندرہ دن كی مدت كے دوران منعقد ہونے والی كانفرنس میں فرانس، لبنان، بيلجيئم اور سوریہ كی شخصيات شركت كر رہی ہیں۔
انہوں نے اس دو روزہ كانفرنس میں تخصصی نشستوں كے اہتمام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان نشستوں میں ملاصدرا كی شخصيت، حكمت متعالیہ ملا صدرا، ملا صدر كے افكار میں عقل و وحی الہی كو يجا كرنا اور ملا صدرا كی نظر میں محسوسات اور معقولات كے درميان ارتباط جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
بيروت میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے ايران كی حكمت صدر فاؤنڈيشن اور لبنان كی روح القدس يونيورسٹی كے اس كانفرنس كے انعقاد میں تعاون كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس كانفرنس كی افتتاحی تقريب میں حكمت ملا صدرا فاؤنڈيشن كے سربراہ آيت للہ سيد محمد خامنہ ای خطاب كریں گے۔
492382