ماسكو میں "تہذيبوں كی گفتگو میں فلسفہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

ماسكو میں "تہذيبوں كی گفتگو میں فلسفہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے روسی ریڈيو كے فارسی شعبے كے نامہ نگار كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۵ سے ۱۸ نومبر تك ماسكو میں "تہذيبوں كی گفتگو میں فلسفہ" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "ابوذر ابراہيمی تركمان" نے ۱۳ نومبر كو روسی ریڈيو كے فارسی شعبے كے نامہ نگار كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تفكر و ثقافت كے تحقيقاتی سنٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين رشاد" انجمن حكمت و فلسفہ كے سربراہ "اعوانی" يونيورسٹی كے پروفيسر "شھين اعوانی" اور يونيسكو میں ايران كے دائمی نمائندے كے مشير "دہشيری" كو اس سيمينار میں شركت كی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ روس میں ايرانی كلچرل سنٹر نے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے بين الاقوامی اور ثقافتی مطالعاتی سنٹر كے تعاون سے گزشتہ ہفتہ "محمد صادق كوشكی" كی كتاب "تاملاتی در انديشہ سياسی امام خمينی(رح) كو روسی زبان میں ترجمہ كر كے شائع كيا ہے۔
492416