سياسی وسماجی گروپ: دمشق میں عربی پارٹيوں كے پانچویں سيمينار كے شركاء نے ۱۳ نومبر كو اس سيمينار كے اختتام پر صہيونی مظالم كو فاش كرنے والی گلدسٹون كی حالیہ رپورٹ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے مطالبہ كيا ے كہ صہيونی حكومت كے ظالم اور ستمگر حكام كو بين الاقوامی عدالت كے كٹہرے میں لانے تك اس رپورٹ كی حمايت كرنی چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دمشق میں منعقد ہونے والے اس سيمينار كے شركاء نے اقوام متحدہ اور ديگر عالمی اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فلسطينی عوام پر ڈھائے جانے والے اسرائيلی مظالم كی ديگر فائلوں كا بھی جائزہ لیں۔
اس سيمينار كے شركاء نے فلسطين كے مختلف گروپوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فلسطين میں قومی وحدت كو لوٹانے اور فلسطين كی حريت آرگنائزيشن سے وابستہ انسٹیٹيوٹز كی تعمير نو آپس میں گفتگو كریں۔
كہا جاتا ہے كہ عربی پارٹيوں كا پانچواں سيمينار ۱۱ نومبر كو دمشق میں آغاز ہوا تھا جس میں ۱۰۷ عربی پارٹيوں نے شركت كی ہے۔
492671