سوریہ میں ايران كے اسلامی انقلاب كے تيس سالہ نتائج كا تعارف

IQNA

سوریہ میں ايران كے اسلامی انقلاب كے تيس سالہ نتائج كا تعارف

سياسی و سماجی گروپ: سوریہ كے شہر "لازقیہ" كے ثقافتی سنٹر میں ايك نشست كے دوران مختلف ميدانوں میں ايران كے اسلامی انقلاب كے تيس سالہ نتائج اور محصولات كا تعارف كروايا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سوریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۱۱ نومبر كو منعقد ہونے والی اس نشست میں تشرين يونيورسٹی كے بعض اساتذہ، ماہرين، اسلامی انقلاب كے چاہنے والوں اور لاذقیہ كے مولفين كی يونين كے چند اديبوں اور رائٹرز نے شركت كی ہے اور اس نشست میں علمی، ٹيكنالوجی، فوجی، معاشی، سياسی اور ثقافتی ميدانوں میں اسلامی انقلاب ايران كے تيس سالہ نتائج اور ثمرات كا تعارف كروايا گيا ہے۔
لاذقیہ میں ايرانی ثقافتی سنٹر كے سربراہ نے اس نشست میں اپنے خطاب كے دوران مشرقی اور مغربی استكبار كی جانب سے معاشی پابنديوں كے دوران ايران كے غيور اور دانشور جوانوں كی استقامت، استقلال، حريت اور انسانی و اسلامی كرامت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كی اس ترقی اور كمال پر فائز ہونے كی بنيادی وجہ حكومت، پارليمنٹ اور اس بارے میں تمام اداروں كی بے پناہ حمايت اور قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای كی حكيمانہ اور مديرانہ قيادت ہے۔
493263