ايرانی حجاج موسم حج میں اپنے كردار كے ذريعے انقلاب كے اہداف كو صادر كریں

IQNA

ايرانی حجاج موسم حج میں اپنے كردار كے ذريعے انقلاب كے اہداف كو صادر كریں

سياسی گروپ: حجۃ الاسلام مرتضی آقا تہرانی كا نظریہ ہے كہ ايرانی حاجيوں كو اپنے كردار كے ذريعے انقلاب كے اہداف كو صادر كرنا چاہیے۔
ايرانی پارليمنٹ میں تہران كے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمين مرتضی آقا تہرانی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كے دوران حج كے ايام كی آمد كی مناسبت سے ايرانی حاجيوں كی ذمہ داری اور كردار كی وضاحت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہر حاجی اسلامی جمہوریہ ايران كا نمائندہ ہے لہذا حاجيوں كو انقلاب كےاہداف كو صادر كرنے كی كوشش كرنی چاہیے۔
آقا تہرانی نے مزيد كہا كہ ہمارا انقلاب ايك عوامی انقلاب ہے لہذا اميد ہے كہ لوگ اس انقلاب كو صادر كرنے كی كوشش كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حج كے ايام میں ايرانی حاجيوں كو اپنے كردار كے ذريعے انقلاب كے اہداف كو صادر كرنا چاہیے۔
آقا تہرانی نے برائت از مشركين كے بارے میں سعودی مفتی كے اظہارات كو نا درست قرار ديتے ہوئے كہا كہ اگر اس نے قرآن پڑھا ہے تو اسے اپنی اس رائے سے صرف نظر كرنا چاہیے۔
493334