بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق فلسطينی پناہ گزينوں كی بازگشت كے حق كے موضوع پر ايك سياسی نشست منعقد ہوئی ہے جس میں لبنان میں تحريك حماس كے سياسی عہدہ دار علی بركہ، فلسطينی گروپوں كے بعض اراكين اور سماجی شخصيات نے شركت كرتے ہوئے "لبنان میں فلسطينی پناہ گزين واپس لوٹنے اور ٹھرانے كے بعض منصوبوں كے درميان" كے موضوع كا جائزہ ليا ہے۔
علی بركہ نے اس نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ پناہ گزينوں كا مسئلہ سياسی ہے اگرچہ یہ مختلف پہلو اختيار كر گيا ہے۔
تحريك حماس كے سياسی عہديدار نے مزيد كہا كہ ۲۰۰۵ء میں غزہ كی پٹی سے صہيونی حكومت كی عقب نشينی، فلسطينی شہريوں كی استقامت اور پائيداری كا نتيجہ ہے۔
493252