حج و زيارت آرگنائزيشن كے تعلقات عامہ كے انچارج عبداللہ نصيری نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو میں كہا ہے كہ مدينہ منورہ میں موجود حاجيوں كی خانہ كعبہ كی طرف روانگی جاری ہے اور گزشتہ روز بھی ۷۵۰۰ افراد مدينہ منورہ میں داخل ہوئے ہیں۔
انہوں نے مكہ مكرمہ میں ۴۲۵۰۰ حاجيوں كی موجودگی كی خبر ديتے ہوئے كہا كہ اس وقت سعودی عرب میں ۶۰۰۳۷ حاجی موجود ہیں جن میں سے ۴۲۵۱۲ افراد مكہ میں داخل ہو چكے ہیں۔
نصيری نے ايرانی حاجيوں كے سوائن فلو بيماری میں مبتلا ہونے والے سوال كے جواب میں كہا كہ ابھی تك كوئی ايرانی زائر اس بيماری میں مبتلا نہیں ہوا ہے اور سب كے سب زائرين مكمل طور پر صحيح و سالم ہیں قابل ذكر ہے كہ اس سال ۶۴ ہزار ايرانی حج كر رہے ہیں۔
494002