خطے كے بحرانوں كو حل كرنے كے لیے اسلامی ممالك كو كردار ادا كرنا چاہیے: علامہ فضل اللہ

IQNA

خطے كے بحرانوں كو حل كرنے كے لیے اسلامی ممالك كو كردار ادا كرنا چاہیے: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: علامہ فضل اللہ نے عالم اسلام كے موجودہ حالات كا جائزہ ليتے ہوئے اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ بعض ممالك میں جنگ كی آگ كو خاموش كرنے اور خطے میں موجود بحرانوں كو حل كرنے كے لیے عملی اقدام كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق علامہ محمد فضل اللہ نے كہا ہے كہ سوریہ، تركی اور ايران جيسے oic كے متحرك اراكين كو عالم اسلام میں پيدا ہونے والے شديد قسم كے بحرانوں كو حل كرنے كے لیے سياسی اقدامات كریں كيونكہ یہ بحران ان كے درميان تعاون كے لیے خطرناك ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ممالك كو علاقے میں آتش جنگ كو خاموش كرنے كے لیے عملی اقدامات كرنے چاہئیں اور یہ مسئلہ فقط oic كے ركن اسلامی ممالك كے تعاون سے ہی حل ہو سكتا ہے۔
علامہ فضل اللہ نے كہا كہ ہمارا نظریہ ہے كہ اسلامی ممالك عالم اسلام اور عرب منجملہ(صعدہ) كی مشكلات كوحل كرنے كے لیے عملی اقدامات كریں اور غير ملكی اداروں كو ان مسائل میں مداخلت كرنے كی اجازت نہیں دينی چاہیے۔
493814