انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے مختلف مراكز میں ۱۰ ہزار غير ايرانی طلباء مشغول تعليم ہیں

IQNA

انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے مختلف مراكز میں ۱۰ ہزار غير ايرانی طلباء مشغول تعليم ہیں

فكر ونظر گروپ: انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے مختلف مراكز میں ۹۰ ممالك كے ۱۰ ہزار غير ايرانی طلباء تعليم حاصل كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی شعبہ مشہد كے تحقيقی مشير حجۃ الاسلام "حسن علی اخلاقی" نے ۱۵ نومبر كو اس شعبے میں "علامہ محمد حسين طباطبائی" كی برسی كے پروگرام میں اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی شعبہ مشہد مقدس میں علوم قرآنی اور دينی علوم میں ۲۰ ممالك كے ۲۵۰ سے زائد غير ايرانی طلباء تعليم حاصل كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے سنٹرز كی ايك مہم ترين پاليسی قرآنی تعليمات كو عام كرنا اور مختلف امور كے بارے میں طلباء كی نگاہ كو تبديل كرنا ہے۔
493877