حج كے ڈاكٹروں كو عملی، قلبی اور زبانی ذكر كرنا چاہیے: آيت اللہ ری شہری

IQNA

حج كے ڈاكٹروں كو عملی، قلبی اور زبانی ذكر كرنا چاہیے: آيت اللہ ری شہری

سماجی گروپ: آيت اللہ ری شہری نے حج كے میڈيكل وفد كے سربراہ اور اراكين سے ملاقات كرتے ہوئے حج كے ايام میں ڈاكٹروں كو عملی،قلبی اور زبانی ذكر كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مكہ مكرمہ میں گئے ہوئے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور ايرانی حاجيوں كے سرپرست نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے خداوند متعال كے مہمانوں اور حاجيوں كے آلام ومشكلات كو كم كرنے كے لیے ان كی موثر ترين خدمت كو ڈاكٹروں كا عملی ذكر قرار ديتے ہوئے كہا كہ ڈاكٹروں كو چاہیے كہ وہ قلبی اور زبانی ذكر پر خصوصی توجہ دیں۔
ری شہری نے افراد میں معنوی قوت كے ايجاد كرنے كے لیے حج كوبہترين موقع قرار ديا اور حج كے ڈاكٹروں كی زحمتوں كا شكریہ ادا كرتے ہوئے زائرين كی بہترين خدمت كرنے كی اميد ظاہر كی ہے۔
494042