برائت از مشركين اسلام اور شرك كے درميان ریڈ لائن ہے

IQNA

برائت از مشركين اسلام اور شرك كے درميان ریڈ لائن ہے

سياسی گروپ: روح اللہ حسينيان نے برائت از مشركين كے پروگرام كے انعقاد كی طرف اشارہ اور سورہ توبہ كی پہلی آيت "براءہٌ من اللہ ورسولھ الی الذين عاھدتم من المشركين" كی طرف نسبت ديتے ہوئے كہا كہ در حقيقت براۃ اسلام اور مشرك كے درميان ریڈ لائن ہے۔
پارليمنٹ كے ثقافتی كميشن كے ركن حجۃ الاسلام والمسلمين روح اللہ حسينيان نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو میں عالم كو درپيش چيلنجز كے ايك طرف لوگ اور دوسری طرف حكومتوں كو قرار ديتے ہوئے كہا كہ حكومتوں سے اميد نہیں كی جا سكتی كہ وہ ايام حج میں ان كے بارے میں كوئی اقدام كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ليكن عوام موثر ثابت ہو سكتے ہیں اور ہمارا نظریہ ہے كہ ملتوں كے انديشہ اور تفكر میں تبديلی ان كی حكومتوں پر بہت زيادہ موثر واقع ہو سكتی ہے اور قرآن كريم كے بقول " ان اللہ لا يغير ما بقوم حتی يغير وا ما بأنفسھم" جب لوگوں كا نفس تبديل ہو جائے تو حكومتوں كی تقدير بھی تبديل ہو جاتی ہے۔
حسينيان نے مزيد كہا كہ امريكہ، بڑی طاقتوں اور صہيونی حكومت كے ساتھ عالم اسلام كی مشكلات كی رہنمائی كرنی چاہیے اور انہیں اس حج جيسی عظيم كانفرنس میں بيان كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ برائت از مشركين كو بدعت كہنے والے سعودی مفتی اعظم كا دعوی قرآن كريم كی واضح نص كے خلاف ہے اور افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ اہل سنت كے بعض فرقے قياس پر عمل كرتے ہیں جو قرآن كريم كی واضح نص كے مقابلے میں اجتہاد كرتے ہیں۔
493922