بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں امام مہدی (عج) كی سيرت طيبہ سے مربوط مہم ترين مسائل اور اسی طرح امام علیہ السلام كے والد گرامی كی سيرت طيبہ اور ان كے القاب اور اسماء كی وضاحت كی گئی ہے۔
اس كتاب میں "غيبت صغری و كبری"، "علامات ظہور اور امام مہدی(عج) كے اصحاب"، "شناخت امام (عج)" ،" قرآن كريم میں مہدی (عج)"، "طول عمر امام (عج)"، " انتظار فرج" اور بادلوں كے پيچھے خورشيد" جيسے موضوعات كو تحرير كيا گيا ہے۔
علاوہ ازیں "نبوت كا كردار، امامت كی ضرورت اور شناخت امام"، "امام مہدی (عج) كی ولادت كے حالات"، "غيبت كب ختم ہو گی"، "منفی اور مثبت انتظار"، "ظہور سے پہلے كا ماحول" اور "ظہور كے بعد كے واقعات" جيسے موضوعات كو بھی تحرير كيا گيا ہے۔
494045