سوریہ میں ايرانی سفير كی علامہ فضل اللہ سے ملاقات

IQNA

سوریہ میں ايرانی سفير كی علامہ فضل اللہ سے ملاقات

سياسی وسماجی گروپ: سوریہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے ۱۶ نومبر كو لبنانی شيعوں كے مرجع علامہ فضل اللہ سے ملاقات كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت میں ہونے والی اس ملاقات میں احمد موسوی نے خطے كے تازہ ترين حالات كا جائزہ ليا ہے۔
طرفين نے اس ملاقات كے دوران عربی اور اسلامی ممالك كے درميان تعلقات كو فروغ دينے اور حالیہ كشيدگی كے پيش نظر ان ممالك كےدرميان اتحاد و وحدت قائم كرنے كے طريقوں پر بھی تبادلہ كيا گيا ہے۔
494477