بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے اپنے بيانیے میں كہا ہے كہ ماہرين كی گواہيوں كی بنا پر ذالحجہ كا چاند ۱۶ نومبر لبنان كے بعض علاقوں میں روئت نہیں ہوا ہے لہذا ۱۷ نومبر كو ذيقعدہ كے مہينے كا آخری دن ہے۔
لبنانی شيعوں كے مرجع مزيد كہا كہ حساب وكتاب كی بنا پر ۱۸ نومبر كو ذالحجہ مہينے كا پہلا دن ہے اور آئندہ جمعہ ۲۷ نومبر كو عيد قربان ہو گی۔
انہوں نے اپنے بيانیے كے آخر میں عيد قربان كی مناسبت سے دنيا كے تمام مسلمانوں كو مباركباد پيش كی اور خداوند متعال مقبوضہ فلسطين كی آزادی اور غاصب اسرائيليوں كی نابودی كی درخواست كی ہے۔
494473