ايران میں ۲۰۱۰ء میں دنيا كے فلاسفہ كے سيمينار كا انعقاد

IQNA

ايران میں ۲۰۱۰ء میں دنيا كے فلاسفہ كے سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: اسلامی تفكر و ثقافت تحقيقاتی سنٹر كے سربراہ نے ۱۶ نومبر كو "تہذيبوں كی گفتگو میں فلسفہ كے موضوع پر منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے آئندہ سال ايران میں ايك سيمينار كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ثقافتی انقلاب كی اعلی كونسل كے ركن اور اسلامی تفكر و ثقافت كے تحقيقاتی سنٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "رشاد" نے "تہذيبوں كی گفتگو میں فلسفہ" كے موضوع پر منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے خبر دی ہے كہ آئندہ سدال اسلامی جمہوریہ ايران میں دنيا كے فلاسفہ كا ايك سيمينار منعقد ہو گا۔
روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر ابوذر ابراہيمی تركمان كے بقول ايرانی فلاسفہ كے وفد كی شركت سے ماسكو كا فلسفہ كا عالمی اجلاس آئندہ سال ايران میں دنيا كے فلاسفہ كی شركت كا موقع فراہم كرتا ہے۔
ابراہيمی نے كہا ہے كہ حجۃ الاسلام والمسلمين رشاد نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں احسن طريقے سے آئندہ سال ايران میں سيمينار كے انعقاد كی اہميت كی وضاحت كی ہے اور دنيا كے فلاسفہ كو اس سيمينار میں شركت كرنے كی دعوت دی ہے۔
494673